آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس سے سکول کھلوانے کا مطالبہ

  آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس سے سکول کھلوانے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(آئی این پی)آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لے کر سکول کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد سکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پریس کانفرنس کے دوران آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم نے والدین کو فیسوں میں 20فیصد رعایت دی، چند اسکول ایسے ہیں جو رعایت نہیں دے رہے۔ ٹیکسز کا بوجھ پرائیوٹ اسکول برداشت کر رہے ہیں، ملک میں جو تعلیم کا معیار ہے وہ صرف نجی اسکولوں کی وجہ سے بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کے فوری بعد اسکول کھولے جائیں، سکول مسلسل بند رکھنے سے چھوٹے سکول مالی بحران کا شکار ہیں۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -