وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

  وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہید جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد اور یکسو ہے۔
مذمت

مزید :

صفحہ آخر -