غریبوں کی مدد کرنے والے معاشرے کی اصل پہچان ہیں،خالد مقبول

غریبوں کی مدد کرنے والے معاشرے کی اصل پہچان ہیں،خالد مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیشہ کمر بستہ رہنے اور اللہ کی خوشنودی کیلئے اپنا مال فراخدلی سے خرچ کر نے والے مخیر اور صاحب ثروت لوگ ہی ہمارے معاشرے کی اصل پہچان اور باعث فخر ہیں اور کارپوریٹ سیکٹر بھی اپنی سماجی ذمہ داریاں خوش اصلوبی سے پوری کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائر) خالد مقبول نے انسٹیٹیوٹ میں بائیو سیفٹی لیب لیول 3 (BSL-3) کے قیام کیلئے قیمتی طبی آلات اور مشینری مہیا کرنے والے کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں میں انکی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ ز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ جنرل خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانیت کا درد رکھنے والے صاحب حیثیت لوگوں اور اداروں کی کمی نہیں۔ خالد مقبول نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے