حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن امداد فراہم کریگی: ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

  حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن امداد فراہم کریگی: ڈاکٹر عبد الحفیظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ منگل کو مشیر خزانہ ڈ اکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بختیار اور چیئر پرسن ایف بی آر نوشین امجد نے بھی شرکت کی، اجلاس ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امور پر غور کیا گیا۔اعلامیہ میں کہاگیاچیئرپرسن ایف بی آر نے سرمایہ کاری پر ٹیکس امور کے حل پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کورونا وباء کے بعد آنیوالی سرمایہ کاری کی مشکلات پر بھی غور کیا گیا۔مشیر خزانہ نے کہاحکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن امداد فراہم کریگی۔
حفیظ شیخ

مزید :

صفحہ آخر -