پی ایم اے کا لاک ڈاؤن کے متعلق عدالتی فیصلہ پر اظہار تشویش

پی ایم اے کا لاک ڈاؤن کے متعلق عدالتی فیصلہ پر اظہار تشویش

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے آج پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس پی ایم اے ہاؤس کراچی میں بذریعہ ویڈیو لنک ہوا۔ اجلاس کی صدارت پی ایم اے کے مرکزی صدر ڈاکٹر اکرام احمد تونیو (لاڑکانہ) نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، ڈاکٹر قاضی واثق، خازن پی ایم اے سینٹر، ڈاکٹر سلمہ اسلم کنڈی، ڈاکٹر صاحبزادہ مسعود السید شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے تحت ملک میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کرونا وائرس کی بیماری کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔

، ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوگا جس کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -