تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے نیا ادارہ بنانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے نیا ادارہ بنانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جنسی تشدد، جنسی استحصال اور جنسی واقعات کی تحقیقات کے لئے نیا ادارہ قائم کرنے کے لئے قانون سازی کرنے کی سفارش کرتاہے، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ جنسی تشدد، جنسی استحصال اور جنسی واقعات کی تحقیقات کے لئے روایتی طریقہ کار اختیار نہ کیا جائے، پنجاب میں ایسا ادارہ قائم کیا جائے جس کا کا م صرفان واقعات کی شفافاور غیر جانبدرانہ تحقیقات کرنا ہو۔

،اس نئے ادارہ کو تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں،اس ادارہ میں کم از کم دو خواتین اراکین اسمبلی کو بھی نمائندگی دی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -