پاکستان میں 159صحافیوں میں کرونا کی تصدیق ،تین شہید ہو گئے

  پاکستان میں 159صحافیوں میں کرونا کی تصدیق ،تین شہید ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ملک بھر میں 159صحافیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے تین شہید ہو گئے،ایک کا تعلق ملتان جبکہ دوکا سکھر سے تھا،69صحت یاب ہو کر گھروں میں واپس گئے۔ پی ایف یو جے کی کرونا ریسکیو کمیٹی نے پہلی ملک گیر رپورٹ جاری کردی ہے۔سب سے زیادہ 84 صحافی لاہور میں کرونا کا شکار بنے،گلگت،بلتستان،ایبٹ آباد،فیصل آباد،بہاولپور اور رحیم یار خان محفوظ رہے۔ کراچی میں 9،راولپنڈی واسلام آباد میں 24،پشاور میں 12،کوئٹہ میں 17ملتان میں 5،سکھر 6،گوجرانوالہ 2 اورحیدر آباد میں 1صحافی کرونا کا شکار ہوئے۔چیئرمین کرونا ریسکیو کمیٹی ذوالفقار علی مہتو نے کہا کہ پنجاب میں متاثرہ صحافیوں کا ڈیٹا حکومت کے حوالے کردیا گیا،فی کس 1لاکھ روپے امداد ملے گی۔
صحافی متاثر

مزید :

صفحہ آخر -