کورونا وباء، برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

  کورونا وباء، برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


زیورخ (این این آئی)کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، اس وقت برازیل میں مصدقہ متاثرین کی تعداد،000 255سے زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 16853 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مبصرین کے خدشے کے مطابق برازیل میں متاثرین اور امو ا ت کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔برازیل میں اس وبا سے نمٹنے سے متعلق واضح تقسیم پائی جاتی ہے۔ خطوں کے گورنرز نے لاک ڈاؤ ن کا نفاذ کر رکھا ہے جبکہ برازیل کے صدر کے مطابق ایسے اقدامات وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز ایسے ہی ایک علاقے ساؤ پاؤلو کے ایک فییولا یعنی کچی آبادی کے مکینوں نے ریلی نکالی جس میں انہوں نے حکومت سے ان کے تحفظ سے متعلق مزید اقدامات اٹھانے کے بارے میں کہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ ان فیولاز میں رہنے والوں کی اکثریت گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے۔
برازیل

مزید :

صفحہ آخر -