تحریک انصاف کی حکومت نے ریاست مدینہ کی یاد تازہ کر دی، راجہ بشارت

تحریک انصاف کی حکومت نے ریاست مدینہ کی یاد تازہ کر دی، راجہ بشارت

  

راولپنڈی(این این آئی)وزیر قانون و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی منظوری دیدی گئی،حلقہ کے 8763 بے روزگار ہونے والے مستحقین کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ساڑھے دس کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جائیں گے۔آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غریب اور بے روزگار افراد کی بھرپور کفالت کی۔راجہ بشارت نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے جس طرح مشکل وقت میں غریبوں کو سہارا دیا ہے اس نے ریاست مدینہ کی یاد تازہ کر دی ہے،اپنے حلقہ کے مستحقین کی داد رسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے مشکور ہوں،امدادی رقوم کی تقسیم بہت جلد شروع کی جائے گی۔

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -