کراچی، سنٹرل جیل کے 40 قیدی کوروناوائرس کا شکار

  کراچی، سنٹرل جیل کے 40 قیدی کوروناوائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی سنٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص۔ جیل حکام کے مطابق چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد متاثرہ قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق صرف ایک قیدی کو علامات پر ٹیسٹنگ شروع کی گئی تھی جب کہ جن قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں فی الحال کوئی علامات نہیں ہیں تاہم ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ مزید 300 قیدیوں اور 30 سے زائد جیل اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے گئے ہیں جن کا نتیجہ ابھی آنا ہے۔
سنٹرل جیل

مزید :

صفحہ آخر -