پلوشہ خان نے شہباز گِل کو معاون خوامخواہ قرار دیدیا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے شہباز گِل کو معاون خوامخواہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اور ان کا لشکر بلاول بھٹو فوبیہ کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیہ نالائقی پر دنیا پاکستان پر طنز کررہی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن پر عمران خان تاحال ذہنی کشمکش کا شکا ر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدحواسوں کو اقتدرا میں لایا جائےء تو ایسے ہی حالات پیدا ہوتے ہیں۔
پلوشہ خان