ایل این جی کیس: ضمنی ریفرنس میں بیان کیلئے مفتاح اسماعیل آج نیب طلب

ایل این جی کیس: ضمنی ریفرنس میں بیان کیلئے مفتاح اسماعیل آج نیب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس میں بیان کے لیے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے مفتاح اسماعیل کو آج صبح دس بجے طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کو ایل این جی ضمنی ریفرنس میں بیان کے لیے طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام ضمنی ریفرنس میں حاصل دستاویزات کی روشنی میں مفتاح اسماعیل کو سوالنامہ دیں گے جس پر انہیں پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔

مفتاح اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -