500کے وی روات، نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کی مرمت کا کام جاری

  500کے وی روات، نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کی مرمت کا کام جاری

  

لاہور (این این آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500 کے وی روات - نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کی مرمت کے کام کے باعث 20 مئی 2020ء کو صبح 09 بجے سے شام پانچ بجے تک جبکہ 21 مئی 2020ء کو صبح پانچ بجے سے شام پانچ بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 66کے وی گرڈ سٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا کہ چکوال، چکری، اڈیالہ، گوجر خان، جاتلی، بادشان، پننوال، ڈنڈوت، تلہ گنگ، چوآسیدن شاہ، نورپور سیٹھی، بھگوال، جنڈ، لکڑمار اور ٹمن سے منسلک آئیسکو کے 11 کے وی فیڈرز اور گرڈ سٹیشنز پر جزوی لوڈشیڈنگ کی جائے گی اور بیسٹ وے سیمنٹ، پاکستان سیمنٹ، ڈی جی خان سیمنٹ، پاک لافرج سیمنٹ اور ڈنڈوت سیمنٹ انڈسٹریز کو بھی ٹاور کی مرمت کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مرمت کا کام

مزید :

صفحہ آخر -