عید پر گھروں میں رہیں ورنہ کال کو ٹھری میں پھینک دینگے

    عید پر گھروں میں رہیں ورنہ کال کو ٹھری میں پھینک دینگے

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی حکومت نے پاکستانیوں کو عید الفطر کے دوران سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد اور کال کوٹھریوں میں پھینک کر سخت سزائیں دینے کی دھمکی دیدی ہے۔دبئی حکومت نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے رکھ کر پاکستانی خود کودبئی کے عوام کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔دبئی میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ ہدایات اور سخت وارننگ ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب عید الفطر چند دن کی دوری پر ہے۔دبئی حکومت نے خصوصی تمام پاکستانیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ عید کے موقع پرایک دوسرے سے ملنے جلنے سے گریز کریں اور بہتر ہوگا کہ وہ گھروں سے ہی باہر نہ نکلیں اور گھر سے باہر نکلیں تو اپنے چہروں پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہنیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تمام عبادت گاہیں بند ہیں جبکہ عید کی نماز کے اجتماعات بھی منعقد نہیں ہوں گے۔

دبئی وارننگ

مزید :

صفحہ آخر -