تحفظ نامورس رسالت قانون کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے: مولانا فضل الرحمن

  تحفظ نامورس رسالت قانون کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے: مولانا فضل ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ؐاورتحفظ ناموس رسالت کے قانون کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس قانون کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متفق اور متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا راشد محمود سومرو،مولانا عطاء الرحمن،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن اورمولانا عبد الواسع سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم اپنے عقائد پر کسی بین الاقوامی دباؤکو قبول نہیں کرے گی۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ علماء،آئمہ مساجد اور کارکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کو آباد رکھیں جبکہ علماء نے جو احتیاطی تدابیر طے کی ہیں اسے ہر نمازی اور ہر پاکستانی کو اختیار کر نا چاہئے۔

مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -