پاکستان میں کورونا کیخلاف پیسو امیونائزیشن کا طریقہ علاج کامیاب رہا، ڈاکٹرطاہر شمسی

  پاکستان میں کورونا کیخلاف پیسو امیونائزیشن کا طریقہ علاج کامیاب رہا، ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ کورونا کیخلاف پیسو امیونائزیشن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کاکہنا ہے کہ جتنے مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا کسی کو سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوا، پاکستان میں اس کے حوصلہ افزا نتائج آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پیسیو امیونائزیشن کے ذریعے 11 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمیں 4 ہزار افراد کا پلازمہ چاہیے ہوگا،صحت یاب ہونے والے افراد آگے آئیں اور اپنا پلازمہ عطیہ کریں۔

ڈاکٹرطاہر شمسی

مزید :

صفحہ آخر -