سیکرٹری اے این پی میاں افتخار کے بھائی کاکورونا کے باعث انتقال

سیکرٹری اے این پی میاں افتخار کے بھائی کاکورونا کے باعث انتقال

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میں سریرحسین کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئے ہیں۔میں سریرحسین دو دن سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج تھے۔ میاں افتخار حسین نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بھائی کی موت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ میاں حسین کورونا وائرس کا شکار تھے اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے آئی سی یو وارڈ میں دو دن سے زیرعلاج تھے۔میاں افتخار حسین کے مطابق اپنے بھائی اور عوام کے ساتھ میل جول کی وجہ سے ان کا اپنا کورونا وائرس ٹیست بھی 8 مئی کو مثبت آچکا ہے اور انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔تاہم عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھائی کی نماز جنازہ اور تدفین نوشہرہ کی تحصیل پبی میں عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق کی جائے گی۔واضح رہے کہ 8مئی کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا تھا کہ ایم پی اے حاجی بہادرخان ان کے بیٹے عبدالرشید خان نواسہ عبدالواجد خان اور بخت بیدارجان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔گذشتہ روز اے این پی کے رہنما غلام بلور میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

اے این پی رہنماء کے بھائی کاانتقال

مزید :

صفحہ آخر -