کورونا کے پیش نظر حکومت کو عوام دوست بجٹ لانا ہو گا: ماہرین معاشیات

    کورونا کے پیش نظر حکومت کو عوام دوست بجٹ لانا ہو گا: ماہرین معاشیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)مو جودہ معاشی صورتحا ل کو مدنظر رکھ کہ نئے بجٹ کی تیاری کر نی چا ہیے۔حکو مت کو چاہیے کہ فریقین کو بجٹ کی تیاری میں مشا ورتی طور پر ضرور شامل کرے اور ان کی دی گئی تجا ویز کو بھی مدنظر رکھے۔اکانومی سیکٹرز کو خصو صی ریلیف دے اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسز میں کمی اور اشیا ء پر ڈیو ٹیا ں بھی ختم کرے تا کہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے اس کے علا وہ عوامی سیکٹر میں زیادہ سے زیا دہ ریلیف دیا جا ئے تا کہ آنے والے بجٹ سے عام آدمی کو فا ئدہ مل سکے موجودہ صورتحا ل میں حکو مت کو تما م پہلو ؤں کو مدنظر رکھ کر عوامی بجٹ دینا ہو گا ان خیالا ت کا اظہا ر اکانو مسٹ عبد البا سط، طا ہر حفیظ، طاہرپرویز نے روزنا مہ ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے نئے بجٹ کی تجا ویز کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت حکو مت بحران کا شکا ر ہے کرونا کی وجہ سے پو ری دنیا ہل کر رہ گئی ہے لیکن ہمیں آنے والے وقت میں اپنے ملک کی معیشت کو آگے کی طرف لے جا نے کے لئے بہترین فیصلہ کر نے ہو ں گے اس لئے اس مرتبہ کی بجٹ میں حکو مت کو چا ہیے کہ وہ اکا نو می کے سیکٹر کو خصو صی ریلیف فراہم کر ے اس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں میں ریلیف اور ٹیکسز کو کم کرے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کو چاہیے کہ فریقین کو بجٹ کی تیاری میں مشا ورتی طور پر ضرور شامل کرے اور ان کی دی گئی تجا ویز کو بھی مدنظر رکھے۔انہو ں نے کہا کہ کرونا کے لئے بھی جو فنڈز جا ری کئے گئے ہیں ان کو بھی جاری رہنا چا ہیے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ کامیاب بجٹ وہی ہو تا ہے جو کہ ایک عام کی ضروریا ت کو مدنظر رکھ کر بنا یا جا تا ہے جس سے عام آدمی کو فا ئدہ پنچ سکتا ہو۔
ماہرین معاشیات

مزید :

صفحہ آخر -