عید الفطر تعطیلات،ریسکیو1122کا ایمرجنسی پلان جاری
لاہور(پ ر)پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) نے عیدالفظر کے مقدس تہوار کی تعطیلات دوران 11130ریسکیورز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تاکہ پنجاب بھر میں کرونا ایمرجنسی اور دیگر ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ رواز اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں تمام ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسرز کے منعقدہ اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے کی صدارت کرتے ہوئے عید الفطرکے موقع پر کیے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ریسکیو ہیڈکوارٹرز اور اکیڈمی کے تمام افسران نے بھی شرکت کی۔ضلعی افسران نے ڈائریکٹر جنر ل کو آگاہ کیا کہ تمام اضلاع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کرونا ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لئے "ایمرجنسی ریسکیو پلانز"کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 11130 ریسکیورز کو عید کی تعطیلات کے مو قعے پر تعینات کیا گیا ہے جو کسی بھی نا گہانی صورت حال ایمرجنسی،سانحہ،یا کسی بھی ناگہانی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار رہیں گے۔