ٹانک‘ ڈی سی کا مختلف قرنطینہ سنٹرز کا دورہ

  ٹانک‘ ڈی سی کا مختلف قرنطینہ سنٹرز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی نے مختلف قرنطینہ سنٹرز کے دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی نے آج بروز بدھ ٹانک میں کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجہ کیلئے بنائے گئے مختلف قرنطینہ سنٹرز کے دورے کرکے سنٹرز پر مطعین ڈاکٹرز اور ہیلتھ سٹاف سے ملاقاتیں کی اور انکی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس وباء کا قلع قمع کرنے میں ہیلتھ سٹاف کا بہت ہی اچھا کردار ہے انھوں نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خود بھی احتیاطی تدابیر اختیاکریں اور دوسروں کو بھی تلقین دے، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مختلف شعبے کا معائنہ کرکے OPD، صفائی کی صورتحال، لیبارٹری، ایکسرے لیب اور سٹاف ک حاضری چیک کی اور متعلقہ حکام کو صفائی کے متعلق ہدایات دی۔