پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی،نبیل گبول

  پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی،نبیل گبول

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما نیبل گبول نے کہا ہے کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں اور مالز کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔خصوصی گفتگو میں نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی، نظرثانی اپیل دائر کرنے کے بعد اپناموقف بھی پیش کریں گے۔نبیل گبول نے کہا کہ نظرثانی اپیل دائر کرنا ہمارا قانون حق ہے، جن ممالک نے لاک ڈاؤن ختم کیا وہاں کورونا بڑھ گیا، خدشہ ہے کہ جون کے وسط میں کوروناکیسزکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد4 گنا زیادہ ہے میں بہت ساری فیملیز کو جانتاہوں جنہیں کورونا ہے لیکن وہ جانانہیں چاہتے، لوگوں کوکوروناکی پرواہ نہیں اور بازاروں میں بہت رش ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -