چار سدہ،عیدالفطر پر سیکورٹی کا پلان تشکیل دے دیا گیا

چار سدہ،عیدالفطر پر سیکورٹی کا پلان تشکیل دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پولیس نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور عید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پراضافی ناکہ بندیاں لگادی گئی۔ٹریفک کی روانی کیلئے سپیشل پوائنٹ بھی مقرر کر دیئے گئے۔اہم وحساس مقامات،مساجد،تجارتی مراکز اور بازاروں میں سیکورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور عید الفطر کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی پلان مرتب کرتے ہوئے چاندرات پرہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے عوام میں اگاہی پیداکرنے کیلئے بازاروں اورپبلک مقامات پربینرزوغیرہ اویزاں کئیجائے' اوراس گھناونے فعل میں ملوث افرادکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ون ویلنگ میں ملوث افرادکی حوصلہ شکنی کیلئے قانونی کاروائی عمل میں لائے۔عوام کوکوروناوائرس سے بچاوکیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزپر عملددرامد کاپابند کریں۔ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے سرکل افسران و سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج ٹریفک پولیس اور دیگر پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ضلع چارسدہ میں چاند رات اور عید الفطر کے دوران امن وامان کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا۔پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی،تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سپیشل روٹس مقرر کر دیئے گئے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم مقامات،شاہراہوں اورمساجد کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی۔اہم مقامات بازاروں مارکیٹوں میں سفید پارچات میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی جبکہ پولیس موبائل پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہیں پولیس سربراہ نے عوام الناس اور تاجربرادری سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد، اشیاء،گاڑی اور بیگ وغیرہ پر نظر رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقع رونما نہ ہوسکیں۔انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائی گی۔عید کی نماز کیلئے مساجد اور عید گاہوں پر پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔معاشرتی جرائم،سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ ون ویلنگ میں ملوث افرادکی حوصلہ شکنی کیلئے قانونی کاروائی عمل میں لائے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور انسدادی کاروائیاں جاری رکھی جائے اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جائے اور حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے۔