کراچی کے نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا جائے،محمد فیصل

کراچی کے نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا جائے،محمد فیصل

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کریڈ و ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کم از کم ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا جائے۔شہرقائد ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے کراچی کو ہمیشہ نظرانداز کیاگیا ہے، اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔کراچی میں کم از کم ایک ہزار بسوں پر مشتمل بسوں کا فلیٹ فوری چلایا جائے۔ گرین بس منصوبہ مکمل کیا جائے۔ سرکلر ٹرین کا منصوبہ شروع کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کو کم کیا جاسکے۔ منگل کو جاری بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں بے روزگاری کا ایک سیلاب آنے والا ہے اور اس سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پہلے ہی سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرنا ہوگا۔ آج شہر میں بے شمار مسائل ہیں بجلی، پانی کا مسئلہ ہے، اور اب تو سانس لینے کا بھی مسئلہ ہے۔ محمد فیصل نے کہاکہ بدترین معاشی حالت میں بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی کی تعمیر نو کی جائے اور اس کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں۔کراچی میں کم از کم ایک ہزار بسوں پر مشتمل بسوں کا فلیٹ فوری چلایا جائے۔ گرین بس منصوبہ فوری مکمل کیا جائے۔ سرکلر ٹرین کا منصوبہ فوری شروع کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کو کم کیا جاسکے۔محمد فیصل نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے جبکہ چھوٹے کاروباری افراد بھی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کم از کم ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے K-4 منصوبہ فوری شروع کیا جائے، اور کراچی میں ٹینکر مافیا سے نجات دلاکر کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -