ایبٹ آباد‘ ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ کا ٹرانسپور ٹ اڈوں کا دورہ

ایبٹ آباد‘ ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ کا ٹرانسپور ٹ اڈوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ب محمد مغیث ثنائاللہ نے جنرل بس سٹینڈ فوارہ چوک، مانسہرہ سٹینڈ، اقبال پلازہ سٹینڈ اور شیروان اڈہ کا دورہ کیا، سواریوں اور ڈرائیور حضرات سے بات چیت کی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرایس پی ٹریفک، سیکڑٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ کمشنر کمشنر ایبٹ آباد، ٹی ایم او ایبٹ آباد اور دیگر افسران موجود رہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادڈاکٹر مجتبی بھروانہ کا احساس سینٹر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر-01 کا دورہ۔ انہوں نے سینٹر تشریف لانے اور افراد سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔ ڈیوٹی پر مامور سٹاف سے ملاقات کے دوران انہوں نے سینٹر آنے والے لوگوں کے لییسہولیات کی فراہمی اور رقوم کی تقسیم کے عمل کو قانون کے مطابق سہل بنانے اور وقت کے ضیاع سے بچتے ہوئے لوگوں کو تیز ترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثنائاللہ کی ہدایات پر تحصیل ریونیو سٹاف اور کورونا ریلیف ٹائیگرز سینٹر پر نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔