تمام دن لاک ڈاؤن ختم کرنیکا حکم خوش آئند ہے‘ فائق شاہ
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ پوری دنیا لاک ڈاؤن ختم کرنے کی طرف آچکی ہے سپریم کورٹ کا حکم اور لاک ڈاؤن تمام دن کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، کراچی میں تجارت کی رکاوٹ ختم ہو گی۔ محمد فائق شاہ نے تاجروں، عوام اور تمام طبقات سے قومی نظم کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ احتیاطی تدابیر بیمار معیشت اور بیماری دونوں کا علاج وحفاظت ہے تمام سیاستدان اور حکمران طبقے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ ایک مثالی قوم بن کر ہم غربت اور صحت کے بحران کا مقابلہ کر سکیں، امن ترقی پارٹی بھرپور شعوری اور سیاسی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدام اور تعاون کیا جائے گا۔