کے الیکٹرک کا چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے مزید ریلیف کا اعلان

  کے الیکٹرک کا چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے مزید ریلیف کا اعلان

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے بحران میں اس سے قبل دئیے گئے ریلیف کے اقدامات کے تسلسل میں کے الیکٹرک چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں (SMEs) کو وفاقی حکومت کے اعلان کردہ پیکیج”چھوٹا کاروبارو صنعت امدادی پیکج“کے تحت پری-پیڈ الیکٹرک بلوں کی صورت میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس پیکیج کے تحت، 5Kw تک کا منظور شدہ لوڈ رکھنے والے تجارتی صارفین اور 70kW تک کا منظور شدہ لوڈ رکھنے والے صنعتی صارفین کو اْن کے بجلی کے بلوں میں 100,000 روپے سے 450,000 روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی جسے وہ زیادہ سے زیادہ آئندہ 6 ماہ کے دوران استعمال کر سکیں گے اور اِس عرصے کا آغاز مئی 2020ء سے ہوگا۔ حکومتی احکامات کے مطابق، سبسڈی کی یہ رقم ہر صارف کے لیے، بیس پیریڈ(مثلاً مئی تا جولائی 2019ء) کے دوران اْس کے بجلی کے استعمال کے اعتبار سے مختص ہے۔ایسے کسٹمرز جن کے بیس پیریڈ کے دوران بجلی کے استعمال کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، ان کے لیے مناسب اوسط استعمال کی جائے گی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، یہ ریلیف ایسے تجارتی اور صنعتی صارفین کے مالی بوجھ میں نمایاں طور پر کمی کرے گا جنہیں بڑے کاروباری تعطل کا سامنا ہے اوروباء کے اس عرصے میں، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے، معاشی سرگرمیوں میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ یہ اقدام، لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پورے شہر میں،بہت زیادہ نقصان والے علاقوں سمیت، بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی اور 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے رہائشی صارفین کے لیے اقساط کے پلانز کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -