عائشہ عمر سٹیزن فاؤنڈیشن کی خیر سگالی سفیر مقرر

  عائشہ عمر سٹیزن فاؤنڈیشن کی خیر سگالی سفیر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل اور منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمرسٹیزن فاؤنڈیشن کی خیر سگالی سفیر مقرر کردی گئیں۔اس بارے میں فلموں اور ڈراموں کی پڑھی لکھی اور ذہین فنکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ مجھے سیٹیزن فاؤنڈیشن نے اپنا سفیر بنایا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ مجھے یہ جان کر بے حد افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ ہمیں ان بچوں کو ہر حال میں اسکول بھیجنا ہوگا۔عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد اس وقت دنیا چھوڑ گئے تھے۔جب میں بہت چھوٹی تھی۔ مگر میں اور میرے بھائی نے سخت محنت سے پڑھائی مکمل کی۔میری والدہ نے ہمیشہ پڑھنے پر زور دیا۔میں کوشش کروں گی کہ سیٹیزن فاؤنڈیشن کی سفیر کی حیثیت سے پاکستان میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دوں