مہمند میں کورونا تدارک کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مساجد‘ بازاروں اور اجتماعات کے مقامات پر سپرے جاری

مہمند میں کورونا تدارک کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مساجد‘ بازاروں اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)ریسکیو1122 کے جانب سے ضلع بھر کے مختلف بازاروں،مساجد ومدارس اور دوسرے اجتماعی مقامات پر کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی سپرے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری۔حفاظتی سپر ے میں شامل اجزاء طبی اوصولوں کے عین مطابق ہے جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ مچھر اور دوسرے موذی حشرات کے تدارک بھی ہوسکتی ہیں تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے جانب سے روزانہ کے بنیادوں پر کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی سپرے کا سلسلہ گزشتہ ایک مہینے سے جاری ہیں. جن میں ضلع بھر کے مختلف بازار، مساجد اور دوسرے عوامی اجتماعی مقامات پر سپرے کیا گیا. جن کے پیش نظر گزشتہ روز مہمند پریس کلب میں بھی حفاظتی سپرے کیا گیا. اس موقع پر ضلع مہمند 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ بھی موجود تھے. انہوں نے کہا. کہ حفاظتی سپرے کا مقصد عالمی وباء کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر کیا جارہا ہے. جبکہ سپرے میں شامل اجزاء طبی اصولوں کے عین مطابق ہے. جو کہ وائرس سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ مچھر اور دوسری موذی حشرات سے بھی نمٹے جاسکتے ہیں۔حالانکہ عوام کو ریسکیو کے دوسرے خدمات کے علاوہ ایمرجنسی ٹیم کے خدمات سے 24 گھنٹے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اور 0331.8183954 نمبر پر ایمرجنسی کے صورت میں رابطہ کرسکتے ہیں