سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے حسین احمد مدنی
پشاور(سٹی رپورٹر)متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کاروباری صنعت کو کھولنے اور حکومت کو عوامی مسائل کا ادراک کرنے اور کورونا سے متاثرہ عوام کو براہ راست کچھ مراعات و فائدے دینے کی تنبیہ کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت سپریم کورٹ کے فیصلے موجودہ نا اہل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں کہ جو کو رونا جیسی وباء پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے حکومت نے کورونا کی وباء کے معاملے میں بھی محض سیاست ہی کی ہے اور پی ٹی آئی ٹائیگرز کی ٹیم بنانے میں ہی لگے رہے ہیں اور دوسری طرف ہسپتالوں میں کو رونا کے مریضوں کیلئے سہولیات تک فراہم نہیں کی گئیں یہی وجہ ہے کہ پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال حساس شعبہ کی انچارج نے انہی الفاظ کے ساتھ استعفی دے دیا کہ جب کورونا کے مریض کیلئے سہولیات ہی حکومت نے فراہم نہیں کیں تو علاج کیسے کیا جائے مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نہ صرف کورونا بلکہ موجودہ حکومت آج ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے جس کا خمیازہ براہ راست حکومت کو بھگتنا پڑ رہ ہے اور آج وہ فیصلے جو حکومت اور پارلیمنٹ کو کرنے چاہئے وہ مجبورا سپریم کورٹ آف پاکستان کر رہا ہے۔