خصوصی پروازوں پر جدہ سے 284 افرادفیصل آباد پہنچ گئے
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)قومی ایئر لائنز کی 2خصوصی پروازیں مزید 284مسافروں کو لیکر فیصل آباد پہنچ گئیں۔ آنے والے ان مسافروں میں سے چار مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ بتایا گیاہے کہ جدہ سے 142مسافروں کو فیصل آباد منتقل کرتے ہوئے 45مسافروں کو جی سی یونیورسٹی کیمپس قرنطینہ سنٹر اور 94مسافروں کو سات مختلف ہوٹلز میں قرنطینہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے اور ایک ہی خاندان کے تین مسافروں جن میں خیابان کالونی کے رہائشی اسامہ، ماہ نور اور عبداللہ کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح دوسری پرواز بھی جدہ سے مزید 142مسافروں کو لیکر فیصل آباد پہنچی جن میں سے 61مسافروں کو جی سی یونیورسٹی کیمپس قرنطینہ سنٹر اور 80مسافروں کو چھ مختلف ہوٹلز میں قرنطینہ کیا گیا ہے اورلاہور کے ایک مسافر طارق محمود کو لاہور میں اپنے گھر میں قرنطینہ کی اجازت دی گئی ہے۔
پاکستانی واپس