سرائے نورنگ‘ تحصیل رویت کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو طلب

  سرائے نورنگ‘ تحصیل رویت کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ شوال چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کا اجلاس 22مئی بروز جمعہ شریف طلب کر لیا۔ان خیالات کا اظہارمنتظم و پریس سیکرٹری مولانا محمد ابراہیم ادھمی نے گزشتہ روز میڈیا سنٹر نورنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کا اجلاس 22مئی بروز جمعہ المبارک بعد از مغرب جامع مسجد مولانا جمعہ خان نورنگ میں طلب کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو شوال کاچاند نظرآگیا تو بروز سنیچر کو عیدالفطر ھوگی اگرچاندنظرنہیں آیاتو رمضان المبارک کے 30روزے مکمل کرنے پربروز اتوار کو عیدالفطر ہوگی انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ بروز جمعہ شریف کی شام چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور نظر آنے کی صورت میں مقامی علما کے ہمراہ رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے پاس تشریف لائیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ چاند رات پر ھوائی فائرنگ،آتش بازی اور چائنہ پٹاخوں سے اجتناب کریں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔