رستم‘ لڑائی میں زخمی ہونیوالا شخص چل بسا
رستم(تحصیل رپورٹر)رستم کٹہ خٹ میں رقم تنازغہ پر لڑائی کے دوران زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، واقعات کے مطانق تحصیل رستم کٹہ خٹ کے رہائشی محمد اسلام ولد محمد اسحاق نے ہسپتال میں بخالت مجروحیت پولیس کو بتایا کہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کٹہ خٹ کے نزدیک گھر کے سامنے موجود تھا کہ اس دوران مبینہ ملزم عباس انور ولد محمد انور نمودار ہوکر مجھے لاتوں اور مکھوں سے زد کوب کرکے بعد ازاں کلاشنکوف کے بٹ سے پے در پے سر پر مارا اور پھر بھاگتے بھاگتے مجھ پر فائرنگ بھی کردی جس سے میری آنکھ اور ہاتھ شدید زخمی ہوگئے، جس کو شدید زخمی خالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، رپورٹ کے مطابق وجہ عناد رقم تنازغہ بابت تیزرفتار اور موٹر سائیکل بتایا جارہا ہے، رستم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔