غیر ملکی مصنوعات کیلئے امریکہ کی طرف سے کی گئی ترامیم ناقابل قبول
اسلام آباد(پ ر) امریکہ کی طرف سے غیر ملکی مصنوعات کے اصولو ں میں کی جا نیوالی ترامیم کسی بھی صورت میں قبو ل نہیں،ان ترامیم میں برائے راست ہو اوے کو نشانہ بنا یا گیا جو قابل مذمت۔ہو اوے امریکی قوائدو ضوابط پر عمل کرنے کیلئے ہمیشہ سے پر عزم ہے۔ہر دور میں انکے اصولو ں کو اپنائے رکھا اس کے با وجود 16مئی 2019 کو ہو اوے پر امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے پا بندی لگا ئی گئی۔ہم نے ایک ہی وقت میں صارفنین اور سپلائی کو کنند گان سے اپنی معاہدوں کی ذمہ داریو ں کو پورا کیا تمام تر مشکلات کے مقابلہ کر تے ہو ئے آگے بڑ ھ رہے ہیں۔امریکی ایوان تجارت کا ترامیم کے حوالے سے فیصلہ پو ری دنیا کی صنعت کو نقصان پہنچائے گا، نئے قائدو ں کے مطابق اربو ں ڈالر مالیت کے کام متاثر ہو نگے۔ہو اوے 170سے زائد ممالک میں اپنی مصنو عات تیار کر چکا ہے۔اس فیصلے سے 3 بلین سے زائد افراد کی مواصلاتی خدمات پر بھی اثر پڑے گا۔صارفین کو مسائل کا سامنا کر نا پڑے گا۔امریکی حکومت نے جان بوجھ کر ہواوے کے مفادات اور صارفین کو بے جا تنگ کر نے کیلئے ترامیم کی ہیں۔
یہ اقدام امریکی حکومت کے اس دعوے کے منافی ہے جو نیٹ ورک سیکیورٹی کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرتا ہے۔مریکہ اپنی حدود سے باہر کی کمپنیوں کو کچلنے کے لئے اپنی اپنی تکنیکی طاقت استعمال کررہا ہے۔ یہ صرف امریکی بین الاقوامی کمپنیوں اور سپلائی چینوں میں بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد کو کمزور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ہو اوے اس معاملے میں حل تلاش کرنے کے لئے پوری کو شش کررہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے گا ہک اور سپلائرز ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔