زلفی بخاری کا صورتحال معمول پر آتے ہی برینڈ پاکستان لانچ کرنیکا اعلان

زلفی بخاری کا صورتحال معمول پر آتے ہی برینڈ پاکستان لانچ کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی زلفی بخاری نے صورتحال معمول پر آتے ہی برینڈ پاکستان لانچ کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا اب پاکستان کی خوبصورتی پوری دنیا کو دکھائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ای اوورلڈٹورازم فورم کی معاون خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ چنددنوں بعدسیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کا سیزن شروع ہورہاہے، کرائسزمینجمنٹ ٹیم اس سلسلے میں ہنگامی اقدامات کررہی ہے، ایس اوپیزڈرافٹنگ پرکام جاری ہے تاکہ سیاحت کا شعبہ بھی کھل سکے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آتے ہی برینڈپاکستان لانچ کریں گے، اب پاکستان کی خوبصورتی پوری دنیا کو دکھائیں گے، ماضی میں حکومتوں نے سیاحت کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا، عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے بھی سیاحت میں گہری دلچسپی رہی۔معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم کاخیال ہے معاشی مشکلات کے باوجود سیاحت میں ترقی کے مواقع ہیں، ان کا ویژن ہے سیاحت کو ملکی جی ڈی پی کا 8 فیصد حصہ بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں سیاحت کے بہترین سفیر ہیں، انھی کے ویژن کے نتیجے میں دنیا پاکستان کی جانب متوجہ ہوئی، عالمی جریدے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کے بارے میں آرٹیکل شائع کر رہے ہیں، حالات معمول پر آتے ہی سیاحت کے شعبے میں زبردست بوم آئے گا۔
زلفی بخاری