شبلی فراز شہبازشریف کے بجائے عوام کے صبر کی فکر کریں،مریم اورنگزیب

  شبلی فراز شہبازشریف کے بجائے عوام کے صبر کی فکر کریں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شبلی فراز شہبازشریف کے بجائے عوام کے صبر کے امتحان کی فکر کریں،عمران خان کی کرپشن، آٹاچینی چوری، نااہلی اور نالائقی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ 18 ماہ میں معیشت کی بربادی نے کاروباری اور تاجر برادری کا صبر ختم کردیا ہے۔کورونا وبامیں حفاظتی لباس، امداد نہ پہنچا کر ڈاکٹرز، طبی عملے اور عوام کا صبر ختم ہوچکا ہے۔عمران خان اور ان کے ترجمانوں کا جھوٹ سن سن کر عوام کا صبر جواب دے چکا ہے۔روٹی، روزگار اور کاروبار کی بندش سے پاکستان کے عوام کے صبر کی حد گزر چکی ہے۔دو سال نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تمام کوششوں کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے پر عمران خان صبر کریں۔
مریم اورنگزیب