پشاور‘ مختلف گروہ کے 7 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ‘ مسروقہ سامان برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران دو گروہوں کا سراغ لگا کر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے چار اسلحہ کی نوک راہزنی جبکہ بقیہ تین ملزمان گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہیں، تھانہ آغا میر جانی شاہ اور تھانہ پھندو پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان وارداتوں کے دوران چھینے گئے موٹر سائیکل ضلع خیبر میں اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 عدد موٹرسائیکل، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد فاروق ولد ضابطہ خان سکنہ درگئی حال ہزارخوانی نے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ درج کی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئیایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد شعیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی سبرب اختراز خان اورایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران راہزنی میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران 4 ملزمان سلمان ولد زیارت گل سکنہ سائنس کالج، عالمزیب ولد وزیر سکنہ دیر کالونی، حمید عرف حمیدے ولد عبدالہادی سکنہ توحید کالونی اور سجاد عرف سجادو ولد انور سکنہ ہزارخوانی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے جنہوں نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے چھینے گئے موٹر سائیکل ضلع خیبر میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے جس پر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا اسی طرح ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی نگرانی میں کاروائی کے دوران گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر تین ملزمان ثاقب شاہ ولد یوسف شاہ سکنہ توحید کالونی، عامر ولد نور ولی سکنہ اعجاز آباد اور معین ولد احمد گل سکنہ سر سید چوک کو گرفتار کر لیا ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چار عدد موٹر سائیکل، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کے عوض وصول کی گئی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ان سے مزید سنسنی خیز اور اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے