پشاور‘ چیمبر آف کامرس کا ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس کا انعقاد

پشاور‘ چیمبر آف کامرس کا ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس کا انعقاد

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور چیمبر کا ویڈیو لنک کے زریعے ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم نے کی اجلاس میں سئینر نائب صدر حاجی طلا محمد، فاونڈر پریذیڈنٹ محمد احتشام حلیم ایگزیکٹیو ممبران میں، عاطف شہزاد، عدنان جلیل، محمد ہاشم، تنویر احمد اور دیگر ممبران شامل ہوئے۔اجلاس میں میں ملک میں پھیلی وباء کرونا سے صوبہ میں جاری لاک ڈاون سے متاثرہ تاجر برادی پر ایک جامع بحث ہوئی جس پر پشاور چیمبر نے اپنی تاجر برادری کو ریلیف دینے کے لیئے ایک ہیلپ ڈیسک متعارف کروا دیا ہے جس سے تمام متاثرہ تاجر برادری کے کاروبار کا سروے کیا جائے گا اور لاک ڈاون سے انکے کاروبار کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔جس پر متعلقہ اداروں کے زریعے ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے پشاور چیمبر بھر پور کوشش کرے گا۔ اجلاس میں صدر پشاور چیمبر محمد عاطف حلیم صاحب نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے سماجی و معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ کرونا اور لاک ڈاون کیوجہ سے تقریبا چھوٹے بڑے تمام کاروبار متاثر ہوئے جس کا باقاعدہ ڈیٹا جمع کرنے کے لیئے پشاور چیمبر نے ہلپڈسک متعارف کر وادیا ہے اور تاجر برادی کے کاروبار کے تخمینہ کے لیئے فارم معتارف بھی کروا دیا ہے۔ اس سلسلے میں سمیڈا کے عملہ اور صوبائی وزیر خزانہ کیساتھ مزکرات بھی ہو چکے ہیں تاکہ پشاور چیمبر اپنے تاجر برادری کو بہتر سے بہتر ریلیف دلوا سکے۔محمد عاطف حلیم نے مزید کہا کہ ہم ایڈ پر نہیں ٹریڈ پر یقین رکھتے ہیں اور تاجر برادری کے کاروبار کے لیئے بہترین مواقع پیدا کرنے ساتھ انکو بہترین سہولیات کے لیئے کوشاں ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -