میٹرو پاکستان کی خون کے عطیات کی وصولی مہم میں معاونت

      میٹرو پاکستان کی خون کے عطیات کی وصولی مہم میں معاونت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)میٹرو پاکستان کی جانب سے اس کی زندگی بچانے کی مہم کے تحت اسلام آباد،لاہور اور فیصل آباد میں چھ اسٹورز میں خون کے عطیات کی وصولی کی مہم کا انتظام کیا گیا اور بلڈ کیمپس لگائے گئے جہاں ادارے کے ملازمین اور صارفین کو خون عطیہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔کورونا وائرس کی وباء کے دوران لاک ڈاؤن کے نتیجے میں خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور میٹرو پاکستان نے اس صورتحال میں اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے حکومت پنجاب کی رجسٹرڈ کردہ فلاحی تنظیم اور تھیلیسیمیا انٹرنیشنل فیڈریشن سے وابستہ سندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے اس مہم کے انعقاد کا فیصلہ کیا تا کہ انتقال خون کیلئے ان مریضوں کیلئے خون کا بندوبست کیا جاسکے۔رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے دوران اس مہم میں میٹرو پاکستان کے ملازمین اور صارفین کی جانب سے مجموعی طور پر زبردست ردعمل دیکھا گیا اور لوگوں نے اپنی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا افراد کی زندگیاں بچانے کیلئے خون کے بھرپور عطیات دیئے۔میٹرو کے ملازمین کی جانب سے اس مہم میں زبردست جوش و جذبہ دیکھا گیا کیونکہ وہ میٹرو پاکستان کے مشن کے مطابق معاشرے اور لوگوں کیلئے بڑھتے ہوئے چیلنجز میں معاونت کا عزم رکھتے ہیں۔

مزید :

کامرس -