ٹانک‘ جنوبی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ گھروں کے مالکان میں دو کروڑ 80 لاکھ روپے امداد کی رقم تقسیم
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو دو کروڑ دو لاکھ اسی ہزار روپے کی امدادی رقم کردی گئی، تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ آپریشنوں سے متاثرہ گھروں کے معاوضے چیک دینے کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر اللہ نور شیرانی نے متاثرین میں دو کروڑ دو لاکھ اسی ہزار روپے کے پچپن چیک تقسیم کیئے جسمیں مکمل تباہ ہونے مکانات کے چیالیس چیک چار لاکھ روپے اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھروں کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے نو چیک دیئے گئے۔