”ایزی بزنس“ سے ایس ایم ایز کو سہولت فراہم ہو گی، ٹیلی نار

”ایزی بزنس“ سے ایس ایم ایز کو سہولت فراہم ہو گی، ٹیلی نار

  

اسلام آباد (پ ر)ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے معروف موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے خاص طور پر COVID-19 کے موجودہ بحران کے دوران پاکستان میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی سہولت کے لئے ایک وسیع مہم کا آغاز کیا ہے۔ ایزی پیسہ نے بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے ملک بھر میں ایس ایم ایز کی سہولت کے لئے اپنا ”ایزی بزنس“ پورٹل شروع کیا ہے جبکہ چھوٹے کاروباروں کو بھی جدید ترین مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اپنی ضروریات پیش کرنے کے قابل بنایا ہے۔ متعارف کرایا گیا یہ نیا ایس ایم ای سہولت پروگرام پاکستان کے معروف فن ٹیک FINJA کے تعاون سے ایک نفیس کیش مینجمنٹ پورٹل پیش کرتا ہے تاکہ پاکستان میں ایس ایم ایز کے روزمرہ کے آپریشنز کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ترقی کے امکانات کو تقویت دی جا سکے۔ اس اقدام سے کاروباروں کو ای۔انوائسنگ سسٹم کے آسان استعمال سے تنخواہوں کی ادائیگی، وینڈرز کو ادائیگی و تقسیم اور وصولیوں کیلئے ڈیجیٹل نظام پر جانے کے قابل بنایا جائے گا۔ نئے دور کی ان مالیاتی خدمات کا انتظام ادارہ جاتی کلائنٹس اور ایس ایم ایز کو پیش کیا جا رہا ہے۔ خدمات حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں۔

اور اسے کسی بھی جگہ سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ وسیع پیمانے پر خصوصیات کے ذریعے کاروباری اداروں کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ ایزی پیسہ موبائل والٹس میں ادائیگیاں، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر رقم کی منتقلی اور IBFT لین دین کر سکیں گے۔

FINJA کے زیر اہتمام ایزی بزنس پورٹل کے ذریعے مرچنٹ سے ڈسٹری بیوٹر سروسز، ای۔انوائسنگ/کلیکشنز، ملازمین، وینڈرز، سپلائرز، پارٹنرز اور کلائنٹس کو ادائیگیوں اور تقسیم کے علاوہ کاروباری ادارے رپورٹنگ اور تجزیات کے دیگر اجزاء کے ساتھ ٹیکس وصولیوں، ملازمین کی چھٹی اور حاضری کا انتظام بھی کر سکیں گے۔

اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک/ایزی پیسہ کے صدر و سی ای او محمد مدثر عاقل نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور مالیاتی خدمات کی شمولیت سے معیشتوں اور مالیاتی شعبہ کے امور میں انقلاب آ رہا ہے۔ پاکستان میں ایس ایم ایز کے ساتھ معیشت میں تعاون کا ایک بنیادی عنصر تشکیل دیتے ہوئے ایزی پیسہ نے جدید ٹولز اور طریقہ کار کے استعمال کے ذریعے انہیں ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لئے مارکیٹ میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ہمارا ویب پورٹل انہیں تمام معلومات تک جس میں انہیں فنڈز کے حصول کی ضرورت ہوتی ہے، آسان، قابل اعتماد اور آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے جو انہیں پائیدار مستقبل بنانے میں مدد دے سکتا ہے جبکہ یہ ملک کو خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے حصول میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

FINJA کے شریک بانی اور سی ای او کاسف شاہد نے کہا کہ بینکوں کے دوست کی حیثیت سے FINJA ادارہ جاتی بینکنگ صارفین کو پیداوار میں اضافہ کے لئے بہتر طریقوں کے ساتھ خدمات کی فراہمی کو سراہتا ہے۔ کاروباری اداروں کو ان کے روزمرہ کے آپریشنز سے کیش، پیپر اور فزیکل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے جارحانہ کردار ادا کرنے میں مدد کے لئے ہمیں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور اس کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے ساتھ تعاون پر فخر ہے۔

ایس ایم ای سیکٹر کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمایاں حصہ ہے اور اس میں افرادی قوت کا ایک بہت بڑا حصہ استعمال ہوتا ہے۔ تعاون اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے ایزی پیسہ اور FINJA پورے پاکستان میں افراد اور کاروباروں کو صحیح معنوں میں ڈیجیٹل طرز زندگی اپنانے کا اہل بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

اختتام

پریس رابطہ

ایمان احمد شیخ

کارپوریٹ کمیونیکیشنز، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک

ای میل: press.center@telenorbank.pk

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے بارے میں

ملک کے مالیاتی منظر نامے میں تبدیلی کے اپنے وژن کو متحرک کرتے ہوئے پاکستان کا معروف ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ”آسان ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک فوری رسائی“ کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے جو پاکستان کے عوام کے لئے فائدہ مند ہے۔ ملک کی سب سے بڑی برانچ لیس بینکنگ اور جدید ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز فراہم کرنے والی سروس ایزی پیسہ کے ساتھ بینک عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ایزی پیسہ پاکستان کا پہلا موبائل فنانشل سروسز فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے جس کا آغاز 2009ء میں ہوا اور یہ پہلی جی ایس ایم اے موبائل منی سرٹیفائیڈ سروس ہے۔ ایزی پیسہ اب ڈیجیٹل لائف اسٹائل بنانے والی سروس بن گئی ہے جس نے پاکستان بھر کے عوام کو ڈیجیٹل طرز زندگی اختیار کرنے کے قابل بنایا ہے۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ٹیلی نار گروپ اور Ant فنانشل کا جزوی ملکیتی ادارہ ہے۔ ٹیلی نار گروپ سکینڈینیویا اور ایشیاء کی صف اول کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 17 کروڑ 40 لاکھ ہے جبکہ Ant Financial دنیا کی معروف فن ٹیک کمپنیوں میں شامل ہے اور یہ کمپنی علی بابا گروپ سے منسلک ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نئے حصہ داروں اور تذویراتی شراکت داروں کے ساتھ مقامی مارکیٹ اور نالج کے ذریعے پاکستانی معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ڈیجیٹل لحاظ سے بااختیار بنانے کا خواہاں ہے۔ مزید معلومات کے لئے براہ کرم http://www.telenorbank.pk ملاحظہ کیجئے۔

OOO

مزید :

کامرس -