ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ
لاہور( پ ر) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حنا پرویز بٹ نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا اور انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اور اس موقع پر بچوں میں تحائف و راشن بھی تقسیم کیا جبکہ مریض بچوں کو سینی ٹائزر مشین بھی عطیہ کی حنا پرویز بٹ نے لیبارٹری میں جدید لیبارٹری پر بلڈ سکریننگ خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کے لئے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کو سراہا انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن لاک ڈاؤن کے باوجود بھی مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے سند س فاؤنڈیشن جس محنت سے کام کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اس موقع پر صدر سندس فاؤنڈیشن یاسین خان ڈائریکٹر ز علی رؤف آصف عفان اور دیگر موجود تھے انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کی مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہتے ہوئے شادی سے پہلے تھیلے سیمیا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا تاکہ معاشرے کو اس بیماری سے پاک کیا جاسکے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سندس فاؤنڈیشن کو عطیات دیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جاسکے۔