مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے پالیسی بنائی جائے: انصر مجید خان

مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے پالیسی بنائی جائے: انصر مجید خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیرلیبر انصر مجید خان کی زیرصدارت اپنے دفترمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری لیبرعامرجان، کمشنرپیسی تنویراقبال، ڈی جی لیبرفیصل نثارچوہدری، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے اجلاس کے دوران محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا۔ ادارہ سوشل سیکورٹی کے تحت اب تک کی پروگراس جس میں ایزا آف ڈوینگ بزنس، ڈومیسٹک ورکز کی رجسٹریشن، ادارے کے تحت جاری ترقیاتی پروجیکٹس، آٹو میشن، نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے کمشنر سوشل سیکور ٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت سکولوں میں بچوں کو دی جانے والی ایجوکیشن، نئے سکولوں کی تعمیر، بچوں کی سکالرشپ پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے تفصیلی بریفنگ دی۔چائلڈ لیبر اور جبر ی مشقت کے خاتمے کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات، فیکٹریوں کی انسپکشن، فیکٹریوں کی رسک اسسپنٹس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت مزدوروں کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے ڈی جی لیبرنے بھی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بورڈکے تحت دی جانے والی سکالر شپ پر میکانزم بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کو ہدایت کی کہ مزدوروں کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ ایجوکیشن کے دائرے میں لانے کیلئے پالیسی مرتب کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی کے تحت شروع کئے جانے والے تمام پروجیکٹس کی مقررہ ڈیڈ لائن میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری لیبر عامر جان نے کہاکہ لیبر سے منسلک تمام ڈیپارٹمنٹس جاری پروجیکٹس پر فوری طور پر ڈیڈ لائن مقرر کر کے سیکرٹری آفس بھجوائیں۔سیکرٹری لیبر نے کہاکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ایک مثالی محکمہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختص 32 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنر چکوال نے چالاکی سے پنجاب بنک کے اکاونٹ نمبر 1831562 میں ٹرانسفر کرا لیے

اسلام آباد(پ ر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار ایسانی کی ڈیمانڈ پر 32 لاکھ روپے کے فنڈز ڈپٹی کمشنر کے پنجاب بنک اکاونٹ نمبر 1831562 میں ٹرانسفر کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے یہ فنڈز ضلع چکوال میں کمپنی کے فیلڈوں کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند اور بنیادی سہولتوں کے لئے رکھے تھے۔ مگر یہ فنڈز ڈپٹی کمشنر نے ذاتی طور پر او جی ڈی سی ایل کو بذریعہ خط لکھ کر اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس بات کا پابند ہے کہ وہ ان فنڈز کو ضلع کی ترقی، خاص کر اس جگہ کی ترقی کے لئے خرچ کرے جہاں سے او جی ڈی سی ایل تیل کی پیداوار حاصل کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے حکومت کی پٹرولیم کنسیشنز ایگریمنٹ سوشل ویلفیئر ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال کے پنجاب بنک اکاونٹ میں عرصہ دراز سے 32 لاکھ روپے کے فنڈز راجیان آئل فیلڈ کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹرانسفر کر رکھے ہیں۔

تا کہ ان فنڈز سے ضلعی انتظامیہ متعلقہ ایم این اے کی سربراہی میں علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خرچ کرے۔ مگر باوثوق ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع چکوال نے مذکورہ فنڈز علاقہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے ابھی تک اپنے ہی اکاونٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر اتنی بڑی رقم جو ضلع چکوال کے لوگوں بالخصوص راجیان آئل فیلڈ کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے خرچ کرنی تھی۔ اس میں سے ڈپٹی کمشنر چکوال اور ضلعی اتنظامیہ نے اب تک کتنی رقم خرچ کر دی ہے اور کتنی باقی اکاونٹ میں پڑی ہے۔ واضح رہے او جی ڈی سی ایل نے ان فنڈز کے علاوہ اپنے طور پر بھی علاقہ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے بے شمار سکمیں شروع کر رکھی ہیں۔

اسلام آباد۔ 19 مئی 2020 ۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار ایسانی کی ڈیمانڈ پر 32 لاکھ روپے کے فنڈز ڈپٹی کمشنر کے پنجاب بنک اکاونٹ نمبر 1831562 میں ٹرانسفر کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے یہ فنڈز ضلع چکوال میں کمپنی کے فیلڈوں کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند اور بنیادی سہولتوں کے لئے رکھے تھے۔ مگر یہ فنڈز ڈپٹی کمشنر نے ذاتی طور پر او جی ڈی سی ایل کو بذریعہ خط لکھ کر اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس بات کا پابند ہے کہ وہ ان فنڈز کو ضلع کی ترقی، خاص کر اس جگہ کی ترقی کے لئے خرچ کرے جہاں سے او جی ڈی سی ایل تیل کی پیداوار حاصل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے حکومت کی پٹرولیم کنسیشنز ایگریمنٹ سوشل ویلفیئر ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال کے پنجاب بنک اکاونٹ میں عرصہ دراز سے 32 لاکھ روپے کے فنڈز راجیان آئل فیلڈ کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹرانسفر کر رکھے ہیں۔ تا کہ ان فنڈز سے ضلعی انتظامیہ متعلقہ ایم این اے کی سربراہی میں علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خرچ کرے۔ مگر باوثوق ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع چکوال نے مذکورہ فنڈز علاقہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے ابھی تک اپنے ہی اکاونٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر اتنی بڑی رقم جو ضلع چکوال کے لوگوں بالخصوص راجیان آئل فیلڈ کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے خرچ کرنی تھی۔ اس میں سے ڈپٹی کمشنر چکوال اور ضلعی اتنظامیہ نے اب تک کتنی رقم خرچ کر دی ہے اور کتنی باقی اکاونٹ میں پڑی ہے۔ واضح رہے او جی ڈی سی ایل نے ان فنڈز کے علاوہ اپنے طور پر بھی علاقہ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے بے شمار سکمیں شروع کر رکھی ہیں۔

مزید :

کامرس -