ذخیر ہ اندوزوں کیخلا ف کریک ڈاؤن میں تیزی، 43ہزار 500من گندم برآمد، مافیا کو وارننگ

ذخیر ہ اندوزوں کیخلا ف کریک ڈاؤن میں تیزی، 43ہزار 500من گندم برآمد، مافیا کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، خانیوال، میلسی،چوک سرور شہید(سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا غلام سرور نے موضع لنگر میں کاشتکار کے ڈیرے پرچھاپہ مار کر ڈیرے سے 500 من گندم برآمد کر لی ہے اور گندم مرکزخریداری مرکز پی آر ٹو کے حوالے کردی ہے جب کہ انسپکٹر فوڈ کو ذخیرہ اندوزی ایکٹ(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کے تحت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ خوراک نے گندم کے ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران چوک جمال سے گندم کے ذخیرہ کئے گئے 12 ہزار بیگز قبضہ میں لے لئے ذخیرہ اندوزوں نے گندم 4 آڑھتوں کے گوداموں میں سٹور کررکھی تھی - ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے کارروائی کے بارے میں بتایا کہ مخبری پر گندم کے بیگز ضبط کئے گئے۔ملک ناصر، رانا اکمل،ذوالفقار اور سردار کی آڑھتوں کارروائی ہورڈنگ ایکٹ کے تحت کی گئی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا ہے کہ شہری گندم کے مزید ذخیرہ اندوز پکڑنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کاشتکار حضرات گندم صرف محکمہ خوراک کو فروخت کریں۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میلسی شہراد جعفری نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر ذخیرہ اندوزوں سے ہزاروں من گندم اپنے قبضے میں لے لی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میلسی شہراد جعفری نے موضع لاللو ہری مائینر کسی صادق واہ 9ایل اڈہ اور دیگر مقامات پر چھاپے مارکر ذخیرہ اندوزوں سے،6,ہزار من گندم اپنے قبضے میں لے کر محکمہ خوراک میلسی کے گودام میں شفٹ کرادی ہے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میلسی شہراد جعفری نے بتایا کہ حکومت پنچاب کی ہدایت کے مطابق گندم کی نقل و حمل کو چیک کیا جارہاہے گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے زمینداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ضرورت کے لئے25من گندم سے زائد ذخیرہ مت کریں انہوں نے بتایا کہ گندم کے خریداری مراکز کا ہدف جلد پورا کر لیا جائے گا۔جبکہاسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے چوک سرورشہید میں چھاپے مارے، گوداموں میں چھپائی گئی 25000 بوری برآمد کرلی روز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض جٹالہ نے تحصیلدار ملک آصف محمود، قانونگو چوہدری غلام شبیر، اور پولیس کی بھاری نفری اور سپیشل برانچ پولیس کے ہمراہ چوک سرورشہید میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے، اور مختلف گوداموں میں چھپائی گئی گندم کی 25ہزار بوری برآمد کرلی، تین ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرج مقدمہ کے لئے استغاثہ پولیس تھانہ سرورشہید بھجوادیا گیاہے۔