ڈی جی نادرا کی آن لائن کھلی کچہری، سائلوں کی شکایات حل کرنیکا حکم

  ڈی جی نادرا کی آن لائن کھلی کچہری، سائلوں کی شکایات حل کرنیکا حکم

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن میجر (ریٹائرڈ) سید ثقلین عباس بخاری نے گزشتہ روزآن لائن ٹیلی فونک ای کچہری لگائی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) اسد منیر, ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) عبداللہ اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر (ویریفیکیشن اینڈ ریووکیشن) سلمان آفاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (نادرا فیسیلیٹیشن سینٹر) عامر شہزاد بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

فون پر صبح 11 بجے سے 1 بجے تک عوام کے مسائل اور شکایات سنیں - ملتان ریجن کے مختلف شہروں سے متعدد سائلین نے اپنے مسائل براہِ راست ڈائریکٹر جنرل کو بتائے ۔ شکایات کے ازالے کیلئے ڈی جی نے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔انہوں نے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات پر فوری ایکشن لیاجارہا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ افسران کو تمام شکایات کاازالہ کرکے فوری طور پر رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام شکایات کا ریکارڈ مرتب کیاجارہا ہے‘ سائلین کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے‘عوام نے نادرا کے آن لائن ٹیلیفونک ای کچہری کے انعقاد کو ایک احسن اقدام قرار دیا اور اسے سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی جی نادرا ای کچہری کا سلسلہ جاری رکھیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -