ضلع خانیوال: مارکیٹ کمیٹیوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع

  ضلع خانیوال: مارکیٹ کمیٹیوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع

  

خا نیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ کمیٹیز کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،اراکین صوبائی اسمبلی سید علی عباس شاہ،ملکہ شاہد احمد حیات،پی ٹی آئی رہنما چوہدری خالد جاوید کی زیر نگرانی مارکیٹ کمیٹیز کبیروالا،جہانیاں اور میاں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

چنوں کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میں تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے نتائج کے مطابق سرداراحمد حیات مارکیٹ کمیٹی کبیروالا کے چیئرمین،شاہد عباس وائس چیئرمین،مارکیٹ کمیٹی جہانیاں کے لیے مبشر احمد کا چناؤ بطور چیئرمین اور ظہیر احمد کا وائس چیئرمین جبکہ میاں چنوں مارکیٹ کمیٹی کے لئے نجف عباس چیئرمین اور محمد ناصر وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران منڈیوں کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب کی کوششوں میں ان کا ساتھ دیں میں پر امید ہوں کے نئے عہدیداران کے آنے سے مارکیٹ کمیٹیز بہتر طور پر کام کریں گی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران پرائسز کے کنٹرول میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمینز کے تعاون سے منڈیوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی -_ایم پی اے سید علی عباس شاہ نے اس موقع پر کہا کے نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینز منڈیوں میں آڑھتیوں اور نیلامی کی مانیٹرنگ میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی سپلائی برقرار رکھی جاسکے۔

عملی اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -