رمضان المبارک بخشش، مغفرت کامہینہ، ثاقب خورشید

    رمضان المبارک بخشش، مغفرت کامہینہ، ثاقب خورشید

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک بخشش کا مہینہ ہے جو ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے یہ بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے اس سے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

تزکیہ نفس اور تقوی پیدا ہوتا ہے امت مسلمہ رمضان المبارک کے مکمل روزے رکھ کر اللہ کے حضور گڑگڑا کر معافی مانگیں تاکہ ہمیں کرونا جیسے عذاب سے نجات حاصل ہو، رمضان المبارک عظمتوں اوربرکتوں والا ایک مقدس مہینہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالی کے احکامات کی بجاآوری کریں ہمیں روزہ، تراویح، نوافل تلاوت قران، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پیروی کر کے اللہ تعالی کے اس مہمان مہینے کو راضی کرنا چاہیے۔وہاڑی بیورو رپورٹ، نامہ نگار کے مطابقحکومت کی پالیسی کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے رہی شہر کے جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر نجی اڈے بھی ویران رہے ٹرانسپورٹ نہ چلنے کے باعث درجنوں گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز میں رد و بدل تک گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا ہے مسافروں نے حکومت سے فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -