سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی 23ویں برسی سماجی فاصلے کا خصوصی خیال

  سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی 23ویں برسی سماجی فاصلے کا خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ حضرت مخدوم سجاد حسین قریشی ؒ اتحاد و یک جہتی کی علامت اور خلوث و ایثار اور عجزو انکسار کے پیکر تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑا اور بھائی(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

چارے اور باہمی محبت کا درس دیا۔ وہ اپنے اخلاق و کردار اور شرافت و ضع داری کے باعث ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔وہ اہلیان ملتان کی خوشیو ں اور غموں میں پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت غوث بہاء الدین زکریا ملتانی ؒ پر اپنے والد گرامی‘ سابق گورنر پنجاب حضرت مخدوم محمد سجاد حسین قریشی ؒ کی 23ویں برسی کے موقع پر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے ختم شریف پڑھا۔ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے ملکی سالمیت و استحکام‘ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خاتمے اور مخدوم محمد سجاد حسین قریشی ؒ کی بلندی درجات کے لئے دعا کرائی۔ تقریب میں مخدوم مرید حسین قریشی‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی‘ مخدوم سجاد حسین قریشی‘ مخدوم زادہ شاہ حسین قریشی‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک‘ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک‘ چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد‘ رجسٹرار زکریا یونیورسٹی صہیب راشد خان‘ شیخ شاہد مظفر‘ ملک ظہور احمد مہے‘ پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری نے بھی شرکت کی۔ برسی کی تقریب نہایت سادگی سے منائی گئی اور سماجی فاصلے کا خصوصی طور پر خیال رکھاگیا۔ ختم شریف اور دعا کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدومزادہ مرید حسین قریشی نے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں #