محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ 25افراد گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ 25افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 25افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندرلودھی‘ سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح للہ اور فوڈ انسپکٹرز محسن علی شاہ اور وحید یوسف نے گلبرگ‘ زریاب کالونی‘ فقیر آباد‘ گلبہار نمبر 1اور 2‘ قادر آباد اور عشرت سینما ر وڈ پر اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا اور نرخ چیک کئے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 14 افراد کیخلاف تھانہ گلبہار‘ 7 افراد کیخلاف تھانہ فقیر آباد اور 4 افراد کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مراسلے جمع کئے۔ گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ فروش‘ بیکری مالکان‘ جنرل سٹور مالکان‘ قصاب اور نانبائی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو سرکار کی جانب سے مقررہ نرخ اشیائے خوردونوش میسر ہو۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے سحری اور افطاری کے وقت کارروائیاں جاری رکھے۔