ٹیوٹا کا بھی طلبا کو پاس کرنے کا اعلان
ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹیوٹا نے بھی طلبا کو پاس کرنے کا اعلان کردیا، طلبا بغیر امتحان دیئے اگلی کلاسوں میں پروموٹ کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صنعت نے پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے زیرتعلیم طلبا کے تمام(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
امتحانات کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ملتوی کردیئے ہیں۔فنی تعلیم کے تمام طلبا کو بغیر امتحان دیئے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کی پالیسی اگلے چندروز میں لائی جائے گی۔