پشاور پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 9 گرفتار

پشاور پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 9 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 17 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے9 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران تھانہ گلبہار پولیس نے منشیات فروش محمد زبیر ولد عبدالجلیل اور محمد عرفان ولد محمد صدیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد چرس، تھانہ خان رازق پولیس نے ملزم شاہد ولد عظیم سکنہ اندر شہر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس، تھانہ ناصر باغ پولیس نے منشیات فروش میر افضل ولد رحیم شاہ سکنہ افغانستان حال غازی آباد ریگی للمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس، تھانہ تہکال پولیس نے منشیات فروش نواز خان ولد وارث خان سکنہ محلہ چارنڈہ کو گرفتار کرکے 2 کلوگرام سے زائد چرس، تھانہ انقلاب پولیس نے منشیات فروش عطاء اللہ ولد سلطان محمد سکنہ نوتھیہ پایان کو گرفتار کرکے 4 کلوگرام چرس، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ملزمان محمد یوسف ولد زکریا خان اور آفتاب ولد عبد الرؤف کو گرفتار کرکے 2 کلوگرام سے زائد چرس اور تھانہ متنی پولیس نے ملزم عارف گل ولد یار محمد کو گرفتار کرکے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے